جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی مثال قائم کردی

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی مثال قائم کردی
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے عملے کی جانب سے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی گئی،پی آئی اے عملے نے نو ہزار 200امریکی ڈالر کی رقم جناح ایئرپورٹ پربھول جانے والے مسافر کو واپس کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز PK369 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیاتاہم یاد آنے پر مسافر نے فوری پی آئی اے حکام کو بیگ بھول جانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد عملے نے فوری تلاش شروع کی اور مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان لوٹا دیا۔
مسافر کی جانب سے 9ہزار سے زائد امریکی کرنسی ، پاسپورٹ اور دستاویزات واپس ملنے پر خوشی کا اظہارکیا گیا جبکہ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی۔