حمزہ شہباز کا مریم نوا زکے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان پر رد عمل سامنے آگیا

حمزہ شہباز کا مریم نوا زکے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان پر رد عمل ...
حمزہ شہباز کا مریم نوا زکے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان پر رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملےپر پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہناتھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملہ میں کوئی ابہام نہیں یہ درست فیصلہ تھا، قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں اور ایسے معاملات میں قومی مفادکو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہئے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے  بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے ’گناہ‘ میں شامل نہیں تھیں۔
یاد رہے کہ جنوری 2020 میں پارلیمنٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی اور اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت پارلیمان میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔