’منی لانڈرنگ کے سہولت کار غریبوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں‘ شہباز گل نے احسن اقبال کوآڑے ہاتھوں لے لیا 

’منی لانڈرنگ کے سہولت کار غریبوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں‘ شہباز گل نے ...
’منی لانڈرنگ کے سہولت کار غریبوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں‘ شہباز گل نے احسن اقبال کوآڑے ہاتھوں لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے سہولت کار غریبوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کو چار سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں، نااہلوں کے بیانات پاکستان کے خلاف بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، الزامات اور گھٹیا سیاست میں شریف خاندان اور ان درباریوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ 
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی ہے، ارسطو ہرفن مولا بنے ہیں، کسی دن اپنے کرپشن کیسسز پر بھی میڈیا کو بریف کریں۔