گھر سے کاروبار کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

گھر سے کاروبار کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا
گھر سے کاروبار کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن انٹرنل ریونیو آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ گھر سے کاروبار کرنے والے غیررجسٹرڈ افراد پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور کمشنرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کو مقامی سطح پر حل کریں۔اس موقع پر تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر کا سیلز ٹیکس بجلی بل میں کٹ جاتا ہے، ٹیکس ترمیمی آرڈیننس اور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس کا معاملہ ختم ہو گیا۔انہوں نے 27 ستمبر کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا۔

مزید :

قومی -