مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والی لڑکی گرفتار 

مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والی لڑکی گرفتار 
مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والی لڑکی گرفتار 

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آئی،لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی وڈیو بنا رہا اور اسی نے وڈیو شیئر کی ۔سعودی پولیس نے وڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا، دونوں سعودی شہری ہیں۔سعودی پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -