"دنیا بھر میں پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کو سراہا جارہا ہے لیکن بغضِ عمران میں مبتلا اپوزیشن ۔۔۔ "سردار تنویر الیاس نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

"دنیا بھر میں پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کو سراہا جارہا ہے لیکن بغضِ عمران میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف(پی ٹی آئی )آزاد کشمیر کے صدر اور ریاست کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ قائد پاکستان وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں پوری دنیا کےسامنےبھارت کےسیاہ چہرے کوبےنقاب کیا، اپوزیشن صرف عمران خان خان کےبغض میں مبتلاہے،اس لئےبلاجواز تنقید کےسوا اُسےکچھ اور سوجھتا ہی نہیں،ایک مرتبہ پھر  وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جراتمندانہ خطاب کیا، وزیر اعظم نے صرف دنیا کے دیرینہ اور حالیہ سالوں میں سامنے آنے والے مسائل کا احاطہ کیا بلکہ ویژن رکھنے والے لیڈر کے طور پر ان کا موثر حل بھی پیش کیا،دنیا بھر میں وزیراعظم کے خطاب کو سراہا جا رہا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بغضِ عمران میں اپوزیشن جماعتیں ملکی وقار کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کر رہیں،میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کی مخالفت اور بے جا تنقید صرف  اپنی کرپشن بچانے کے لئےکی جا رہی ہے،قوم اپوزیشن جماعتوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہے اور کشمیری قوم بھی جانتی ہے کہ کونسا لیڈر اُن سے مخلص ہے؟عمران خان نے انتہائی جرات اوراستدلال کے ساتھ اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ،عمران خان کی پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز کو دنیا نے سراہا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے دور اندیش لیڈر کے طور پر افغانستان کے مجموعی معاملات کا احاطہ کیا، عمران خان کے جامع اور موثر خطاب کے بعد دنیا یقینی طو رپر افغانستان کے حالات پر توجہ دے گی۔


انہوں نے مرکزی رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار طاہر اقبال اور جنوبی باغ سے حاجی افتخار مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی محکوم کشمیریوں کی مشکلات کی بنیادی وجہ ہے، جموں ومقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی آزادیوں پرمزید پابندیاں عائد کرنےاورانتقامی کارروائیوں کےخوف سےلوگوں کو خاموش کرانےکیلئے ہرروز نت نئے ظالمانہ قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں،جنرل اسمبلی کے باہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کشمیریوں اورسکھوں کےاحتجاج نےعالمی دنیامیں بھارت کا اصل چہرہ واضح کردیا ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی اور بھارتی فوج کامحاسبہ کرے، جنوبی ایشیاءمیں امن تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مضمر ہے۔