پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کے گھروں کو آگ لگا دی 

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کے گھروں کو آگ لگا دی 
پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کے گھروں کو آگ لگا دی 

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پسند کی شادی کر نے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کو بیان میں سرگودھا کے قصبے معظم آباد کے رہائشی اللہ بخش نے بتایاکہ اس کے بیٹے اور زمیندار کی بیٹی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر زمیندار کا خاندان ناراض تھا۔ان کا کہنا تھاکہ پسند کی شادی کرنے کا بدلہ لینے کیلئے سمدھی اور اس کے بیٹوں نے ہمارے تین گھروں کو آگ لگادی جس سے گھروں میں موجود 2 بیٹیوں کے جہیز کا سامان بھی جل گیا۔پولیس کے مطابق زمیندار اور اس کے بیٹوں سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سے ملزمان فرارہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -