پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پا گیا 

پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کے ساتھ ...
پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پا گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیر لائن(پی آئی اے )اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ،اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ  طے پا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ  طے پایا ہے ۔معاہدے کے بعد پی آئی اے، خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار  پائے گی۔معاہدے کی رو سے پی آئی اے اپنے دفاتر، ائیرپورٹس اور جہاز میں ہراستگی کو روکنے کیلئے شعور اجاگر کرے گا ،ان مقامات پر ہراستگی کو روکنے کیلئے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول اور پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں حراستگی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہوگا،پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہوگی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے میں اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے،بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے،پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔

وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی جانب سے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرہ میں ہراستگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کیلئے سرگرم رہے گا ۔

مزید :

قومی -