پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایسا اعلان کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایسا اعلان کہ آپ کو بھی خوشی ...
پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایسا اعلان کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کےاسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انہیں لون ونڈو کے تحت دوسرے سکواڈز میں ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔ لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔

لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز 27 ستمبر کو مشاورت کریں گے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اس عمل کا جائزہ لیں گے۔

مزید :

کھیل -