شہباز شریف کا راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب ، فرخ حبیب نے ترکی بہ ترکی جواب دے دیا 

شہباز شریف کا راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب ، فرخ حبیب نے ترکی بہ ترکی ...
شہباز شریف کا راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب ، فرخ حبیب نے ترکی بہ ترکی جواب دے دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہاہےکہ شہبازشریف کس بات کی خوشی منارہےہیں، کنٹونمنٹس کےالیکشن میں سندھ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان میں اِن کی جماعت کا صفایا ہوگیا ہے،انکی جماعت سکڑ کر ایک ریجن کی جماعت بن چکی ہے، ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے جہاں سے الیکشن جیت جائیں وہ شفاف، جہاں سے شکست پائیں وہاں دھاندلی کا واویلا شروع کرتے ہیں، ملک بھر کے کنٹونمنٹس میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پہلے نمبر پر ہے،اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات شہباز شریف میں ہوتی تو اس بات کا ضرور اعتراف کرتے کہ پہلے نمبر پر پی ٹی آئی ہے۔

ن لیگی صدرمیاں شہبازشریف کے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں کئے جانے والے خطاب  پراپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کسی جماعت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ، صاف اور شفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ماضی میں پرانے نظام کے تحت ہونے والے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ہے،اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرے لیکن نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ2018ء میں پی ٹی آئی کو شکست دینے والے اب 2023ء کے الیکشن میں شکست کے خواب دیکھ رہے ہیں، انشاء اللہ ناکامی اورشکست 2023ء میں بھی انکا مقدر بنے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ باریاں لگانے والوں نے ملکی خزانے کو بےدردی سے لوٹا، پہلے مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس بھی یہ ہی گئے،شہباز شریف صاحب، حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں۔

مزید :

قومی -