عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ، وجہ سامنے آگئی

عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ، وجہ سامنے آگئی
عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ، وجہ سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کامیڈین عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ایئر ایمبولینس پیر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس نے رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنا تھا تاہم یہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ ایئر ایمبولینس انتظامیہ کی جانب سے سی اے اے کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے پیر کی صبح 11 بجے کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے نے پیر کی صبح کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ ایئر ایمبولینس ایک گھنٹہ رکے گی جس کے بعد 12 بج کر 20 منٹ پر یہ کراچی سے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکہ میں ممکن ہے۔ وہاں ان کا علاج پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر  ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے۔

مزید :

تفریح -علاقائی -سندھ -کراچی -