’’ لگتا ہے کہ یہ ’مریم لیکس پروڈکشنز‘ کا کام ہے‘‘ پی ٹی آئی رہنما نے زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو پر حیران کن بیان جاری کردیا

’’ لگتا ہے کہ یہ ’مریم لیکس پروڈکشنز‘ کا کام ہے‘‘ پی ٹی آئی رہنما نے زبیر ...
’’ لگتا ہے کہ یہ ’مریم لیکس پروڈکشنز‘ کا کام ہے‘‘ پی ٹی آئی رہنما نے زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو پر حیران کن بیان جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے زبیر عمر کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر حیران کن بات کہہ دی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے کہا ایسا لگتا ہے کہ یہ ن لیگ کے اندر سے ہی ’ مریم لیکس پروڈکشنز‘ نے زبیر عمر کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مختلف خواتین کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر نے اس ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -