سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے 

سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے 
سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف لاہور میں مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے  جبکہ  علماء و مشائخ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان گورنمنٹ کالج لاہور میں  تقریب سے خطاب کریں گے ، سابق وزیر اعظم  لاہور کے دورہ کے دوران ایوان  وزیر اعلیٰ بھی جائیں گے ،  جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنما بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -