سارہ قتل کیس ،  ملزم شاہنواز امیر کی والدہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے  عدالت سے رجوع کرلیا

سارہ قتل کیس ،  ملزم شاہنواز امیر کی والدہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے  ...
سارہ قتل کیس ،  ملزم شاہنواز امیر کی والدہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے  عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ بیگم نے  ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق  نامزد ملزمہ نے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کر دی ،  درخواست میں   موقف اختیار کیا گیا کہ بیٹے نے قتل کے بعد صبح    9 بجکر 12 منٹ پر فون پر آگاہ کیا، میں کمرے کی طرف بھاگی لیکن تب تک بہوقتل ہوچکی تھی، بیٹے کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک اس کے والد نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا۔

ثمینہ بیگم نے درخواست میں کہا کہ   میرا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ، میں   چشم دید گواہ بھی نہیں، مقتولہ کے چچا چچی نے کیس میں مجھے بھی  نامزد کیا، صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ضمانت از قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -