پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا ، شیخ رشید کا دعویٰ

پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا ، شیخ رشید کا دعویٰ
پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا ، شیخ رشید کا دعویٰ

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا ، 12 گھنٹوں میں3 آڈیوز لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے،  اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے باوجود ڈالر بجلی گیس اور آٹے کے بحران سے متعلق  کیا کریں گئےجومفتاح نہیں کرسکے۔

ادھر نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ  شہبازشریف کمزور ہوئے ہیں،فیصلو ں میں انتظار کرنا پڑے گا،یہ لوگ شرمند ہ نہیں ہیں، یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈا ہے، ملک کی بدنصیبی ہے کہ وزارتوں کا فیصلہ 27کلو میٹر کی حکومت نے کیے ، پہلے یہ لوگ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل جیبوں پر ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ   میرے خیال میں جب سارے اکھٹے ہوجائیں گے تو ٹو کرا رکھ دیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -