قائد اعظم ٹرافی میں  شامل ٹیموں کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

قائد اعظم ٹرافی میں  شامل ٹیموں کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
قائد اعظم ٹرافی میں  شامل ٹیموں کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائد اعظم ٹرافی میں  شامل ٹیموں کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، قائداعظم ٹرافی کے میچز کا آغاز کل  سے ہوگا۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق   قائداعظم ٹرافی  اور  کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کل سے شروع ہوں گی ، دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی گئی،   ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ بلوچستان کی کمان سنبھالیں گے،  اظہر علی سینٹرل پنجاب کے کپتان مقرر جبکہ   حسن علی سدرن پنجاب کی کپتانی کرینگے۔  سرفراز احمد ایک بار پھر سندھ کے کپتان  جبکہ  عمر امین ناردرن اور خالد عثمان خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق   چمپئن شپ ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلی جائے گی،  پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباد، فیصل آباد اورراولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -