انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی واپسی کے اعلان کے بعد آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ خبر رپورٹ ہونے تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.65 روپے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہونے کے بعد 237 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بھاری اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ اضافہ اسی طرح جاری نہ رہ سکا ، کچھ دیر میں اس میں کمی ہوئی اور اس وقت انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 859 پوائنٹس پر موجود ہے ۔