مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر ...
 مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال 22 ستمبر 2022 کو پاکستان میں انتقال کر گئے تھے،  نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چھنی گجراں میں ادا کی گئی اور وہیں انہیں سپرد خاک کیا گیا- چودھری ظفر اقبال کے انتقال کی خبر امارات کے پاکستانی حلقوں میں انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی- 

چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل نے  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا-  جس میں راجہ عابد حسین، عبدالمجید مغل، راجہ محمد جمیل بنگیال، محمدغوث قادری، آزاد علی تبسم، حاجی محمد نواز، محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، جان قادر، غلام محی الدین، محمد نواز خان جدون، انجنیئر محمد زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری، چودھری عبدالغفار، راجہ ظہیر سملالوی، چودھری خالد حسین، راجہ محمد سرفراز، ملک دوست محمد اعوان، سردار جاوید یعقوب،ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، راجہ ثاقب محمود، شیر اکبر آفریدی، فضل ربی صافی، میاں منیر ہانس، چودھری عبدالحمید، رانا عارف لقمانی، سجاد حسین شاہ، وقار احمد خان، علی خان، محبوب ربانی، فاروق وڑائچ، ملک محمد جاوید، راؤ اکبر علی ساقی،ایم اے صدفی، سجاد احمد، عرفان اقبال طور، عدنان طور، عارف عامر منہاس، صغیر چودھری، رحیم خان، سرفراز مغل، راشد الطاف، راشد علی بریار، عرفان قمر گوندل،  ملک محمد اسلم اور بہت سے لوگوں نے شرکت کی- تعزیتی اجلاس کے آغاز میں محمد علی قادری نے تلاوت قرآن کی جبکہ  محمد اکرم شہزاد نے نعت رسول مقبول ﷺ ادا کی- اس موقع پر متذکرہ لوگوں نے چودھری ظفر اقبال کی بحیثیت سیاسی لیڈر اور سماجی کارکن خدمات کا اعتراف کیا-

مقررین نے کہا کہ مرحوم گونا گوں خصوصیات کےحامل شخص تھے، جنہوں نے امارات میں ساری عمرپاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں گزاری اور بطور بزنس مین  نام پیدا کیا، ان کے انتقال سے سیاسی خلاء بھی پیدا ہو گیا ہے - تعزیتی اجلاس کے سٹیج سیکرٹری حافظ زاہدعلی تھے ، تعزیتی تقریب کے آخر میں حافظ عظیم قادری نے مرحوم چودھری ظفر اقبال کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی اور تمام حاضرین کی طرف سے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا- 

مزید :

تارکین پاکستان -