آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کی ملاقات، لاکھوں ڈالرز عطیہ کردیئے

آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کی ملاقات، لاکھوں ڈالرز عطیہ کردیئے
آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کی ملاقات، لاکھوں ڈالرز عطیہ کردیئے
سورس: Twitter/@RadioPakistan

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان نے آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کر دی،شیخ احمد سلطان نے کہا کہ یو اے ای مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ ہے،جنرل باجوہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر شیخ سلطان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اس کی قیادت مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ ہے۔ آرمی چیف نے بروقت تعاون پر شیخ سلطان سے اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنے ادارے کی سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔ فلڈر یلیف کوششوں کیلئے مزید عطیہ کنندگان کو لانے کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے دورے کے انتظامات کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -