اسحاق ڈار وطن واپسی کیلئے بیٹے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ 

اسحاق ڈار وطن واپسی کیلئے بیٹے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ 
اسحاق ڈار وطن واپسی کیلئے بیٹے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپسی کیلئے اپنے بیٹے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جانے کیلئے شہبازشریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے ، اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشست بک کروائی تھی ، نوازشریف نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا ، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیر خزانہ کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔

گزشتہ روز ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزر رہاہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -