پی ٹی آئی کا سامنے آنے والی مبینہ لیکس آڈیوز کو سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے سامنے آنے والی مبینہ لیکس آڈیوز کو سپریم کورٹ میں لے کر جانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس شہباز شریف اور وزرا کے درمیان ہونے والی باتوں کا نوٹس لیں،آڈیوز میں مریم نوازاور شہبازشریف کی گفتگو موجود ہے، آڈیومیں مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر مریم نواز اور شہبازشریف کی گفتگو سب کےسامنے ہے، گرگٹ بھی ایسے رنگ نہیں بدلتا جیسے مریم نواز اور شہباز شریف بدلتے ہیں،ہم یہ آڈیو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ آڈیو میں جو بات ہوئی اسی طرح مفتاح اسماعیل کو ہٹایاگیا اور اسحاق ڈار کو لایا جاتاہے، فون ٹیپنگ پر انکوائری ہونی چاہیے، ہماری اگر کوئی ٹیپ کہیں موجود ہے تو ہمیں خطرہ نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس پیسے ہیں۔ مریم نواز باہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف جبکہ اندر ان کا کوئی او رمعیار ہے، مریم نواز اپنے داماد کے ذریعے خبروں کو مینج کررہی ہیں،ان کا دو رخی چہرہ ہے ۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے پیچھے جو کہانی تھی اب سامنے آرہی ہے، بھارت سے تجارت پر مریم نواز اور بلاول زور دیتے رہے ہیں ، وزیر اعظم کہہ رہے ہیں بھارت سے ڈائریکٹ کچھ نہ منگوائیں ،کسی کو درمیان ڈال کرمنگوائیں، مریم نواز کہہ رہی ہیں اس پر فریٹ زیادہ ہوگا، فیملی کی سوچ کا اندازہ کریں، وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں، کیا ان کو کوئی پالیسی میکنگ دے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ میں مریم اورنگزیب کے خاوند کو سگریٹ انڈسٹر ی کی مراعات کا اسکینڈل سامنے لایاتھا ، شہبازشریف میر ی بات کی تصدیق کررہے ہیں ۔