وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کو "آئس بریکنگ " قرار دیدیا

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کو "آئس بریکنگ " قرار دیدیا
وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کو

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈنگ کی ملاقات کو " آئس بریکنگ "قرار دیدیا۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" سے گفتگو میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا جس پر ان کے مشکور ہیں ،  پاکستان مستقبل میں امریکہ کے ساتھ تعقات میں مزید مضبوطی کا خواہشمند ہے  ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں ، ہم قرض معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے ،  پاکستان کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں ۔ 

 خیال رہے کہ چند روز قبل   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر نے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالئے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف بھی شامل تھے ،  وزیر اعظم سے  ملاقات میں امریکی صدر جوبائیڈن   نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث  جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -