لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں موٹر سائیکل سوار شخص کی خاتون ڈینگی ورکر کے ساتھ بدتمیزی ، ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج 

لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں موٹر سائیکل سوار شخص کی خاتون ڈینگی ورکر کے ...
لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں موٹر سائیکل سوار شخص کی خاتون ڈینگی ورکر کے ساتھ بدتمیزی ، ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں خاتون ڈینگی ورکر سے بدتمیزی کرنے پر نوجوان شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پور ہ میں موٹر سائیکل سوارنے ڈینگی ورکرز کا کام کرنا محال کر دیاہے ، دوران ڈیوٹی خاتون ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیڈی ورکر کا دوپٹہ کھینچ کر فرار ہو رہاہے ، لیڈی ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، موٹر سائیکل سوار ایک ماہ سے لیڈی ورکرز کو تنگ کر رہاہے ، سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -