سارہ قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

سارہ قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ...
سارہ قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ اور سینئر صحافی ایاز امیر کی سابق اہلیہ ثمینہ شاہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ مقدمے کے مطابق ثمینہ شاہ نے پولیس کو قتل کی اطلاع دی ، پھر پولیس کیوں گرفتاری چاہتی ہے ۔ عدالت نے ملزمہ کی تین دن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو ڈمبل کے وار سے چک شہزاد کے علاقے میں اپنے فارم ہاﺅس پر قتل کر دیا تھا جس کی پولیس کو اطلاع مرکزی ملزم کی والدہ نے کی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہنواز امیر کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا تھا ۔