پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پہلا کنٹینر سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا

پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پہلا کنٹینر سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ پایۂ تکمیل ...
 پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پہلا کنٹینر سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پہلا کنٹینر سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ مکمل ہوگیا، منصوبے کے تحت رینالہ خورد میں نہری پانی کو پینے کے قابل بنایا گیا، علاقے کا زیر زمین پانی کھارا ہونے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں تھا۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز  نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ بنایا گیا، ڈبلیو ایچ او گائیڈ لائن کے مطابق پینے کے پانی فراہمی شروع کر دی گئی، منصوبے سے 10 ہزار لیٹر فی گھنٹہ نہری پانی صاف کیا جاسکے گا جس سے 10 ہزار سے زائد آبادی کو ڈبلیو ایچ او گائیڈ لائن کے مطابق پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پہلے مرحلے میں 2دیہاتوں کو مراکز آب کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا ہے، جن میں 281A L اور 251A L شامل ہیں،دونوں مراکز آب میں 60 ہزار لیٹر تک صاف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے انجنئیرز نے محفوظ اور صحت مند پانی کی فراہمی کیلئے منفرد اور کامیاب منصوبہ تخلیق کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -