انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی 

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی 
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6.40 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 238 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر اب تک 2.71 روپے سستا ہو نے کے بعد 237 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن سے وطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں ، وہ شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے ، اسحاق ڈار سینیٹر کی نشست ا وروزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، وہ پانچ سال بعد خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے کے بعد پاکستان واپس آ رہے ہیں ۔

مزید :

بزنس -