جس دفتر سے نکل کر لندن آیا ، اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈا ر کا مؤقف بھی آگیا

 جس دفتر سے نکل کر لندن آیا ، اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈا ر ...
 جس دفتر سے نکل کر لندن آیا ، اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈا ر کا مؤقف بھی آگیا

  

 لند ن(آئی ا ین پی ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 4سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، میری کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔

پاکستان روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہےتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔  میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔

مزید :

برطانیہ -