غیر اخلاقی طور پر رن آؤٹ ، انگلش کھلاڑی بھارتی روئیے پر روپڑیں

غیر اخلاقی طور پر رن آؤٹ ، انگلش کھلاڑی بھارتی روئیے پر روپڑیں
غیر اخلاقی طور پر رن آؤٹ ، انگلش کھلاڑی بھارتی روئیے پر روپڑیں

  

لارڈز(آئی این پی)انگلینڈ ،انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ کا اختتام ایک غیر اخلاقی رن آؤٹ پر ہوا جس پر  کرکٹرز سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی کھلاڑی کے طرز عمل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلا گیا میچ انڈیا نے اپنے نام تو کیا  مگر انڈین بولر دیپتی شرما کا منکڈ رن آؤٹ کے تحت انگلش کھلاڑی کو آؤٹ کرنا ایک تازہ بحث کا سبب بن گیا ہے،انگلینڈ کو تیسرے میچ میں جیتنے کے لیے 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور اس کے پاس ایک ہی وکٹ باقی تھی،اس صورتحال میں میچ بھارت کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن اس وقت تنازع شروع ہوا جب انڈین کھلاڑی دیپتی شرما نے انگلش کھلاڑی چارلی ڈین کو نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا جو اپنی کریز سے کافی دور تھیں۔

اسی جیت کے ساتھ ہی انڈیا نے 20 سالوں میں پہلی بار انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کیا،تھرڈ امپائر کی طرف سے فیصلہ برقرار رکھنے کے فوراً بعد ڈین بلا زمین پر پھینک کر رو پڑیں جبکہ گراؤنڈ میں شائقین نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا،بھارتی کھلاڑی کے اس حرکت پر سابق انگلش کرکٹرز بھڑک اٹھے اور انہوں نے اسے ان فیئرپلے رویہ قرار دیا۔

انگلینڈ کی سابق سپنر ایلکس ہارٹلی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ آپ کو انٹرنیشنل کھیل کا اختتام اس طرح کرنا چاہئے ،انگلش کرکٹر سٹورٹ بروڈ نے لکھا کہ یہ کھیل ختم کرنے کا بدترین طریقہ ہے،انگلینڈ کی بولر کیٹ کروس کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اس طریقے سے وکٹ نہیں لیں گی لیکن یہ ایسا آؤٹ ہے جس پر رائے ہمیشہ منقسم رہے گی، اس کے بارے میں یہی کچھ کہا جا سکتا ہے کہ بعض لوگ اسے پسند کریں گے، بعض نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ منکڈ کی اصطلاح انڈین باؤلر وینو منکڈ سے منسوب ہے، وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 1948 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آؤٹ کرنے کا یہ غیر اخلاقی طریقہ استعمال کیا تھا۔

مزید :

کھیل -