کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز دیکھنے کیلئے کتنے شائقین سٹیڈیم آئے ؟ اعدادو شمار جاری 

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز دیکھنے کیلئے کتنے ...
کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز دیکھنے کیلئے کتنے شائقین سٹیڈیم آئے ؟ اعدادو شمار جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں تماشائی ریکارڈ نمبر میں سٹیڈیم آئے، جس کے اعدادو شمار پی سی بی کی جانب سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چار میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آو¿ٹ 95.3 فیصد رہا، اس کے علاوہ گیٹ منی سے ایک کروڑ تیس لاکھ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دیے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ 7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل -