یونس خان کی قومی ٹیم پر تنقید

یونس خان کی قومی ٹیم پر تنقید
یونس خان کی قومی ٹیم پر تنقید

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ہم ہر بار قومی سکواڈ میں تبدیلی کا رونا روتے ہیں، ہم اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی تبدیلی کر چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے۔بابر اور  رضوان کی اوپننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے پر پی سی بی کو کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔  

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے  یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک ہی سٹائل سے کھیلتے رہے تو جو آسٹریلیا میں جاکر  ہونا ہے اسے ہم برداشت نہیں کر سکتے ، اس سے پہلے ہمیں کوئی ایسی حکمت عملی بنانا ہوگی جس سے ہم کم ازکم ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچ جائیں لیکن اس سے بعد سب کچھ قسمت کا گیم ہے کیونکہ لک سے آپ  ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے ہمارے پاس اب یہی پلیئرز  ہیں اور ہمیں انہیں کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے کہیں اور سے کھلاڑی نہیں آسکتے، یہ بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہمیں کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے، کچھ نمبرز  آپ نے اوپر نیچے کرنے ہوں گے جو کہ پلیئر خود کر سکتا ہے، کھلاڑیوں کو اپنا سٹائل چینج کرنا ہوگا، انہیں ملک  کے لیے کھیلنا ہوگا جو کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا پاکستان ٹیم کو کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -