فی تولہ سونے کی قیمت میں6ہزار 800روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں6ہزار 800روپے کمی
فی تولہ سونے کی قیمت میں6ہزار 800روپے کمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی خریداری کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی، فی تولہ قیمت میں پونے 7 ہزار سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے سے زائد کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے پر 5 ہزار 829 روپے کمی ہوئی جو اب 1 لاکھ 22 ہزار 857 روپے میں دستیاب ہے۔عالمی  مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1ہزار 640 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -