'چارلس تخت سے دستبردار ہوں گے اور ایسا شخص بادشاہ بنے گا جس کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا ہوگا' ملکہ برطانیہ کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والے نجومی کا دعوی'

'چارلس تخت سے دستبردار ہوں گے اور ایسا شخص بادشاہ بنے گا جس کے بارے میں کسی نے ...
'چارلس تخت سے دستبردار ہوں گے اور ایسا شخص بادشاہ بنے گا جس کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا ہوگا' ملکہ برطانیہ کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والے نجومی کا دعوی'
سورس: Instagram

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی نجومی نوسٹرڈیمس کے ماہر ماریو ریڈنگ نے 2005 میں ایک کتاب شائع کی جس کا عنوان تھا ' نوسٹر ڈیمس دی کمپلیٹ پرافیسیز فار دی فیوچر' ، اس کتاب کے مطابق سینکڑوں برس پہلے ہی نوسٹر ڈیمس نے ملکہ برطانیہ کی موت کا وقت لکھ دیا تھا، اور یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کتاب میں یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ چارلس سوئم تخت سے دستبردار ہوجائیں گے اور ان کا چھوٹا بیٹا ہیری بادشاہ بنے گا. یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ، میگھن مارکل، سینئر ورکنگ رائلز کے عہدے سے دستبردار ہو گئے اور 2020 میں امریکہ چلے گئے تھے.

نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق، ماریو ریڈنگ نے نوسٹرڈیمس کی پیشگوئی کی  تشریح میں لکھا، "کیونکہ انہوں نے اس کی طلاق کو ناپسند کیا، ایک ایسا شخص جسے بعد میں انہوں نے نااہل سمجھا۔ لوگ جزائر کے بادشاہ کو زبردستی باہر نکال دیں گے۔ اس کی جگہ ایک ایسا آدمی لے گا جس کے کبھی بادشاہ بننے کی توقع نہیں کی گئی تھی."

نوسٹر ڈیمس کی پیشگوئی میں کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا انتقال 96 برس کی عمر میں ہوا. ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوچکی ہے. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -