علامہ طاہر اشرفی کا یوسف القرضاوی کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ طاہر اشرفی کا یوسف القرضاوی کے انتقال پر اظہار افسوس
علامہ طاہر اشرفی کا یوسف القرضاوی کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خواجہ سراءاللہ کی مخلوق ہیں، ان کو ان کے مکمل حقوق ملنے چاہئیں ، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سراﺅں کے حقوق کی مخالف نہیں، مرد و عورت کے خواجہ سراءبننے کے خلاف ہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے تیار کردہ بل و ترامیم کا خیر مقدم کریں گے، بل چار سال قبل پاس ہوا ،حکومت کی طرف سے ترامیم کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز درست سمت قدم ہے، عظیم مذہبی رہنما الشیخ یوسف قرضاوی کا انتقال عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ ہے، الشیخ یوسف قرضاوی کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علماءو مشائخ علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عزیز اکبر قاسم اور دیگر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی غیر شرعی قانون کی اجازت نہیں دیتا، ٹرانس جینڈر ایکٹ چار سال قبل منظور ہوا جس میں سب کی کوتاہی شامل ہے، ٹرانس جینڈر ایکٹ آئین پاکستان اور شریعت اسلامیہ کے خلاف جو ترامیم ہیں ان کے حل کیلئے وزیر قانون نے مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ،اس پر عمل ہونا چاہیے،جمعیت علماءاسلام پارلیمان میں سب سے بڑی مذہبی و سیاسی جماعت ہے اس پر ذمہ داری بھی زیادہ ہے ،ہم سب کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بل کی منظوری اور اس کے چار سال بعد تک ہم لا علم رہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ممتاز عالم دین الشیخ یوسف قرضاوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممتاز عالم دین تھے اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

قومی -