وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ ، شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ ، شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ...
 وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ ، شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کریں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

مزید :

قومی -