گزشتہ روز پاکستان کی جیت پر کپتان بابر اعظم کے والد کا رد عمل

گزشتہ روز پاکستان کی جیت پر کپتان بابر اعظم کے والد کا رد عمل
گزشتہ روز پاکستان کی جیت پر کپتان بابر اعظم کے والد کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور  ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور  پیار جیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے لیے اعظم صدیقی نے پردیس سے ایک پوسٹ شیئر کی، شیئر کی گئی تصویر میں بابر کے والد کو لندن برج کے پاس کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پردیس سے دیس والوں کو سلام ہے،  جو جیتا وہی سکندر  اور  بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -