سعودی عرب کے بینکوں کے اثاثے 2030 تک کتنے ہوجائیں گے؟ 

سعودی عرب کے بینکوں کے اثاثے 2030 تک کتنے ہوجائیں گے؟ 
سعودی عرب کے بینکوں کے اثاثے 2030 تک کتنے ہوجائیں گے؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مالیاتی شعبے کا مقصد 2030 تک بینکنگ سیکٹر کے کل اثاثوں کو 4.5 ٹریلین ریال (1.2 ٹریلین ڈالر) سے زیادہ کرنا ہے.

عرب نیوز کے مطابق 92 ویں قومی دن کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے کہا کہ 2022 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک کل بینکنگ اثاثے 3.5 ٹریلین ریال تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی معیشت کی بڑھتی ہوئی مضبوطی مالیاتی پالیسیوں کی مضبوطی اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -