پی ٹی آئی ایم پی اے کے گھر دہشتگردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

پی ٹی آئی ایم پی اے کے گھر دہشتگردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی
پی ٹی آئی ایم پی اے کے گھر دہشتگردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی
سورس: Facebook

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا  اسمبلی آغاز خان گنڈا پور  کے گھر پر دہشت گردوں کے حملے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ آغاز خان سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے ہیں جو ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے تھے. 

نجی ٹی وی" سماء" کے مطابق آغاز خان گنڈا پور کے گھر پر حملے میں شہید پولیس اہلکار کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے. حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور جائے وقوعہ پر مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -