فلپائن کا 40 ہزار چینی شہری ملک بدر کرنے کا فیصلہ

فلپائن کا 40 ہزار چینی شہری ملک بدر کرنے کا فیصلہ
فلپائن کا 40 ہزار چینی شہری ملک بدر کرنے کا فیصلہ
سورس: Twitter

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن نے جوا خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جوئے کی صنعت سے وابستہ 40 ہزار چینی شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا، چین نے فلپائن کے اس اقدام کی حمایت کی ہے.

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فلپائن میں حکام نے 175 جوا خانوں کو بند کردیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوا خانے یا تو غیر قانونی تھے یا ان کے لائسنس منسوخ یا ختم ہوچکے تھے. چین میں جوئے پر پابندی ہے جس کی وجہ سے فلپائن کے قوانین میں کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں سے چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا.

چین کے فلپائن میں سفارتخانے نے اس کارروائی کی حمایت کی ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ چین جوئے سے نمٹنے کے لیے کریک ڈاؤن کی حمایت کرتا ہے. واضح رہے کہ 40 ہزار چینی شہریوں کی ملک بدری اگلے ماہ سے شروع ہوگی. 

مزید :

بین الاقوامی -