وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا لیک ہونے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا لیک ہونے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، نجی نیوز چینل ...
وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا لیک ہونے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی جس میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔

"جیو نیوز "کے مطابق جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا، جے آئی ٹی کو اختیار ہو گاوہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

 وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاٰؤس میں موجود تھا، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -