آئی جی موٹروے کی وزیر مواصلات سے ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا

آئی جی موٹروے کی وزیر مواصلات سے ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا
آئی جی موٹروے کی وزیر مواصلات سے ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے ملاقات کی ہے. اس موقع پرسیکرٹری مواصلات کیپٹن ر خرم آغا، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد، مئیر پشاور زبیر علی  بھی   موجود تھے. 

آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو موٹروے پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا . مولانا اسعد محمود نے سیلاب کے دوران ٹریفک کی روانی پر موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور  سفر کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت  کی. 

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام قومی و صوبائی شاہراہوں پر ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، موٹروے پولیس کی خالی آسامیوں کو بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا. 

مزید :

قومی -