دنیا میں کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ پاکستان کے پاس کتنے ہیں؟

دنیا میں کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ پاکستان کے پاس کتنے ہیں؟
دنیا میں کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ پاکستان کے پاس کتنے ہیں؟

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری) عالمی تنظیم" سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ" (ایس آئی پی آر آئی) نے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری  اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ  دنیا بھر میں اس وقت تقریباً 12705 نیوکلیئر ہتھیار ہیں. رپورٹ کے مطابق روس  کے پاس سب سے زیادہ 5977 ایٹمی ہتھیار ہیں. دوسرے نمبر پر امریکہ آتا ہے، جس کے پاس ایسے ہتھیاروں کی تعداد 5428 ہے.

 ایٹمی ہتھیاروں میں چین کا نمبر تیسرا ہے، جس کے پاس ایسے ہتھیاروں کی تعداد 350 ہے. چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب فرانس اور انگلینڈ آتے ہیں، جن کے پاس نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد 290 اور 225 ہے. 

رپورٹ میں چھٹے نمبر پر پاکستان کو قرار دیا گیا ہے، جس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 165 بتائی گئی ہے. ساتویں نمبر پر 160 ہتھیاروں کے ساتھ  بھارت کو قرار دیا گیا ہے. جبکہ 90 ہتھیاروں کے ساتھ اسرائیل کا نمبر آٹھواں اور 20  نیوکلیئر ہتھیاروں کے ساتھ نارتھ کوریا کو 9 ویں نمبر  پر رکھا گیا ہے.

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -