ایشین گیمز ٹینس،پاکستانی پیئر کی مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ٹیم کو شکست  

ایشین گیمز ٹینس،پاکستانی پیئر کی مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ...
ایشین گیمز ٹینس،پاکستانی پیئر کی مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ٹیم کو شکست  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی)ایشین گیمز میں ٹینس کے مقابلے کے مین ڈبلز میں پاکستان کا آغاز کامیابی سے ہوا ہے،پہلے میچ میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی کامیاب ہو گئی ، پاکستانی پیئر نے مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ٹیم کو شکست دی، ننتونیو میندس اور گوٹریس فیریا کے خلاف اعصام و عقیل 6۔1، 6۔0 سے کامیاب ہوئے،ایشین گیمز ٹینس میں مین ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گی۔

مزید :

کھیل -