سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی میتیں پاکستان منتقل

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میتیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچادی گئیں۔سیالکوٹ ایئرپورٹ سے ورثا میتیں وصول کر کے بذریعہ ایمبولینس اوکاڑہ روانہ ہوئے جہاں جنازہ کے بعد گاؤں 14جی ڈی رضا آباد اوکاڑہ میں تدفین کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ اوکاڑہ کے شہری پانچ روز قبل سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، مرحومین میں دو سگے بھائی اور دو کزن شامل ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اکٹھی کر کے ڈیڈ باڈیز پاکستان بجھوائیں۔
اوکاڑہ کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا، اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد طارق، محمد رمضان، عبدالشکور اور اسد علی کے نام سے ہوئی اور چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔