بورے والا میں بھی انجکشن کے استعمال سے بصارت سے محروم  ہونیوالے 10افراد سامنے آگئے

بورے والا میں بھی انجکشن کے استعمال سے بصارت سے محروم  ہونیوالے 10افراد سامنے ...
بورے والا میں بھی انجکشن کے استعمال سے بصارت سے محروم  ہونیوالے 10افراد سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور کے بورے والا میں بھی انجکشن کے استعمال سے بصارت سے محروم  ہونیوالے 10افراد سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بورے والا میں بھی ایواسٹن انجکشن سے متاثرہ مریض سامنے آ گئے،نجی کلینک پر انجکشن کے استعمال سے 10افراد کی بینائی چلی گئی،ڈاکٹرز کا کہنا  ہے کہ متاثرہ مریضوں میں 6خواتین اور 4مرد شامل  ہیں،انجکشن سے متاثرہ مریضوں کو لاہور ریفر کر دیاگیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کی بینائی واپس آنے کے چانسز کم ہیں،شہر ی کا کہنا ہے زیادہ منافع کے لالچ میں غیرمعیاری انجکشن لگائے گئے۔