جو حکومت خود آئین کے مطابق نہ ہو وہ آرڈیننس کیسے لا سکتی ہے؟لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

جو حکومت خود آئین کے مطابق نہ ہو وہ آرڈیننس کیسے لا سکتی ہے؟لاہور ہائیکورٹ ...
جو حکومت خود آئین کے مطابق نہ ہو وہ آرڈیننس کیسے لا سکتی ہے؟لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سی آئی اے کی قانونی حیثیت کے خلاف کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جو حکومت خود آئین کے مطابق نہ ہو وہ آرڈیننس کیسے لا سکتی ہے؟۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سی آئی اے کی قانونی حیثیت کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے نگران  پنجاب حکومت کی آئینی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے، جسٹس علی ضیا باجوہ نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کے 90روز ختم ہو چکے ہیں، وہ کیسے آرڈیننس جاری کرسکتی ہے؟90دن سے آگے الیکشن ہوں گے تو عدالتیں سوال اٹھائیں گی،آپ نے کانسٹیبل کو بھی ایس ایچ او کا اختیار دیدیا،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ آرڈیننس کہہ رہا ہے کہ ہر پولیس افسر ایس ایچ او کا اختیار رکھتا ہے ، جو حکومت خود آئین کے مطابق نہ ہو وہ آرڈیننس کیسے لا سکتی ہے؟لگتا ہے آرڈیننس لانے میں بہت جلدی کی گئی ہے ،یہ نہ ہو  کہ آرڈیننس واپس کرنا پڑے۔