بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کرنیوالا سفاک باپ گرفتار

بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کرنیوالا سفاک باپ گرفتار
بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کرنیوالا سفاک باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے رحیم یار خان میں بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے فیض کالونے کے رہائشی شخص کو محلے داروں نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے نے چوری کی ہے جس پر ملزم نے اسے ایک کمرے میں زنجیروں اور رسیوں سے جکڑ کر قید کر لیا۔

پولیس کو اطلاع ملی جس پر گھر پر ریڈ کیا گیا تو واقعی لڑکے کو زنجیروں سے جکڑ کر کمرے میں بند کر دیا گیا تھا جسے بازیاب کروا کر باپ کو حراست میں لے لیا گیا۔