میکسیکو میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

میکسیکو میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ
میکسیکو میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو میں دو طیارے رن وے پر ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔

حادثہ نجی طیاروں کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جو ڈورانگو میں قائم کیا گیا ہے، عموما ایک انجن والے چھوٹے طیارے اس ائیرپورٹ سے پرواز کرتے ہیں۔

بدقسمت طیارے اس وقت ٹکرائے جب ایک طیارہ اڑان بھرنے کو تیار تھا جبکہ دوسرا طیارہ لینڈ کر رہا تھا،دونوں طیاروں کے آپس میں ٹکراتے ہی  آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا اور لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ ایوی ایشن حکام نے تحقیقات  شروع کر دیں۔