تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسرائیل وزیر کا دورہ سعودی عرب

تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسرائیل وزیر کا دورہ سعودی عرب
تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسرائیل وزیر کا دورہ سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے وزیر سیاحت ہیم کاٹز سعودی عرب پہنچ گئے، یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر سیاحت اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں، دورے سے وزیرِ سیاحت ہیم کاٹز سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر بن گئے، اس دورے کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اور سعودیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکنہ طور پر جلد ہی ہونے والی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اس دورے کو سراہا جا رہا ہے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کسی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر سیاحت ہیم کاٹز نے کہا کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے جو دِلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں سعودیہ کے ساتھ تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔