انجکشن سکینڈل میں نامزد ملزم بلال رشید گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انجکشن سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم بلال رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر عارف والا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم نوید کی تلاش جاری ہے جیسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ غیرمعیاری انجکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی،غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئےاور مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔ اس حوالے سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔مارکیٹ سے غیرمعیاری انجیکشنز کا سارا سٹاک اٹھا لیا ہے۔