پاکستان اورچین کے درمیان پہلا تاریخی کرکٹ میچ کل ہو گا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی قونصلیٹ لاہور اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر) کے تعاون سے قذافی سٹیڈیم، پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور کے قریب ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان اور چین کے درمیان پہلا تاریخی میچ کھیلا جائے گا ۔
چینی قومی دن کی یاد میں دس سے زائد چینی شہری خاص طور پر ہیلمٹ، دستانے، بیٹ اور دیگر کرکٹ گیجٹس پہن کر کرکٹ میچ کھیلیں گے۔ چین کی ٹیم میں لو جیان سو، زنگ ژوانیو، لائی کوانپنگ، لائی ہین باؤ، کیو زیگینگ، وانگ یوفو، پینگ لڈونگ، زینگ زنگ شنگ اور زینگ چنگ چیانگ شامل ہوں گے۔ اس میچ میں پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔
10-10 اوورز کے اس میچ میں مہمان خصوصی قائم مقام چینی قونصل جنرل لاہور کاو کی ہوں گے۔اس میچ میں چینی سفارت کار، حکام اور چینی اداروں کے اعلیٰ افسران اپنی خصوصی شرکت کریں گے، میچ کے اختتام کے بعد فاتح ٹیم کو نہ صرف ٹرافی دی جائے گی بلکہ معززین کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں گی۔